ارنا نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت انسانی پروٹوکول کے نفاذ سے متعلق جنگ بندی معاہدے کی شق کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور اب تک اس کی خلاف ورزیوں کی تعداد 350 تک پہنچ چکی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 100 فلسطینی صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید اور 820 زخمی ہوچکے ہیں
ارنا کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے 19 جنوری 2025 تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ ترین حملے جاری رہے لیکن یہ حکومت حماس کو ختم کردینے اور اسرائیلی جنگی قیدیوں کو آزاد کرانے کے اپنے اعلانیہ اہدف میں کامیاب نہ ہوسکی اور حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر مجبور ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ